اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

غزہ کی جنگ آخری جنگ کا آغاز ہے، ایم کیو ایم کے تحت فلسطین یکجہتی ریلی کا انعقاد

شییعہ نیوز:فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ریلی سے جمیل راٹھور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے پاکستان میں خاموشی کو توڑا اور اس عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا، اس مجمع کو اللہ اور انکے رسولؐ بھی دیکھ رہے ہیں اور یہ بات بھی طے ہے کہ ارض فلسطین پر تاقیامت جہاد ہوتا رہے گا، میں پاکستان کے حکمرانوں کو بھی کہتا ہوں کہ پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج ہے، پاکستان کے ہتھیار بہترین ہتھیار ہیں یہ کب کام آئیں گے۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ آپ کے پڑوسی اور ہمسایہ ملک کے ایک شہری ہونے کی حیثیت سے مجھے اس ریلی سے خطاب کرنے کا شرف مل رہا ہے، رسولؐ کی حدیث ہے کہ اگر کوئی مدد کیلئے پکارے اور ہم لبیک نا کہیں تو ہم مسلمان نہیں، مسلمانوں کا قبلہ اول قبضے میں ہے، فلسطینی صہیونیوں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں، ملت اسلامیہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جیسے بھی ہو فلسطینیوں کی مدد اور اسرئیلیوں کیخلاف اٹھ کھرے ہوں۔

جے یو آئی (ف) کے مفتی عطا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجتماع پوری دنیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھ روک لیں اور فلسطینیوں کی مدد کریں، فلسطین اور غزہ میں بچوں زخمیوں اور اسپتالوں پر بمباری ہورہی ہے، میری تمام دنیا سے اپیل ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کیخلاف آواز بلند کریں۔ جنرل سیکریٹری سندھ علامہ راشد محمد سومرو نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کو اس عظیم الشان ریلی کے انعقاد پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کا اجتماع غزہ کو یہ پیغام دیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور اسرائیل پر لعنت بھیجتے ہیں قبلہ اول بھی ہمارا ہے اور یہ یہود اور اسرائیل خوار ہونگے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج باطل کی شکست کا آغاز ہے، آج پوری قوم فلسطینی مظلوموں کی آواز پر لبیک کہنے کیلئے یہاں جمع ہے، غزہ میں جس خون کو چھپانا چاہا وہ پوری دنیا میں ظالم کو بے نقاب کر رہا ہے، خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائیگا، آج یہ سرفروش غزہ کی ان معصوم کلیوں کیلئے نکلے ہیں جنہیں پھول بننے سے پہلے کچل دیا گیا، غزہ کی جنگ آخری جنگ کا آغاز ہے، حکومت نکلے نا نکلے عوام سڑکوں پر ہیں، اگر حکمراں غزہ کے مظلوموں کیلئے نہیں اٹھے تو تاریخ تمہیں معاف نہیں کر ے گی، آج تجدید عہد وفا کا دن ہے تمہاری وفاداری کا امتحان ہے اور مظلوموں کی حمایت میں نکلو۔

جی ڈی اے کی رہنما ناہید عباسی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت اور کارکنان کو آج کے پروگرام کی انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، میں پاکستانیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ٹوئیٹر، فیس بک سمیت سوشل میدیا کو اسرائیلی حکومت کے خلاف استعمال کریں، ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ اسرائیل کے مظالم کو روکنے اور مسلمانوں کو انکا حق دلانے کیلئے اپنی آواز بلند کرنی ہے۔ جی ڈی اے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم خود معاشی طور پر کمزور قوم ہیں لیکن بحیثیت مسلمان یہ قوم سب کچھ کر جائیگی، میرا پاکستانی حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ سفارتی محاذ بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی کی سطح پر آواز بلند کریں۔ جمعیت اہلحدیث کے عبدالخاق فریدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو عظیم الشان ریلی کے انعقاد اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ایک امت کی حیثیت سے یہاں جمع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اے این پی کے شاہی سید نے ایم کیو ایم کی فلسطین یکجہتی ریلی کا انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مظلوموں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہیگی۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی کشور زہرا، اشرف قربان، انصار برنی ٹرسٹ کے انصار برنی، مسلم لیگ (ن) کے اسد عثمانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button