مشرق وسطی

جنگ غزہ انسانی تاریخ میں سب سے بڑا قتل عام ہے، ریاض منصور

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے اسرائیل کی نسل کش حکومت کے مظالم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ غزہ انسانی تاریخ میں سب سے بڑے قتل عام کے طور پر درج ہوگی۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے غزہ سے متعلق منعقدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مزید کہا کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو غزہ پٹی کے دو ملین سے زیادہ فلسطینیوں کی انسانی عزت و وقار کا قائل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کا دائرہ بڑھنے سے کوئی خوف نہیں، اسرائیل کا مقابلہ کریں گے، سید حسن نصراللہ

ریاض منصور نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سے یہ سوال کرتے ہوئے کہ تم لوگ غزہ پٹی میں نیتن یاہو کے نسل کشی اور دیوانگی پر مبنی اقدامات کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات انجام دو گے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ہر طرح کی شرم و حیا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلسطینی خواتین، بچوں، سن رسیدہ افراد، نامہ نگاروں اور ہسپتالوں کے عملے کا قتل عام کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button