مشرق وسطی

جرمن حکومت کو اسرائیلی حکومت کے جرائم کی حمایت کا جواب دینا ہوگا، بقائی

شیعہ نیوز: دفترخارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت اور جنگی جرائم کی جرمن چانسلر کی جانب سے مسلسل حمایت کو ان جرائم میں معاونت قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پرلکھا ہے کہ جرمن چانسلر نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کی مسلسل حمایت کی ہے جس کے نتیجے میں اس حوالے سے جرمن حکومت پر بین الاقوامی جواب دہی عائد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : البانیز پر پابندی لگانا، اسرائیلی جرائم میں امریکی مشارکت کی نشاندہی کرتا ہے، حماس

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ “جرمن چانسلر، اقوم متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے، صیہونی حکومت کی قانونی شکنی اور وحشیانہ ترین جرائم کی حمایت پر مصر ہیں۔

مسٹر فریڈرک مرز(Friedrich Merz) جو خود قانون کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں، اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت، اقوام متحدہ کے منشور کی دفعہ 4 کی شق 2 کی خلاف ورزی اور سنگین جرم ہے۔ ”

ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "ظلم کی تائید اس کے ارتکاب میں مشارکت ہے۔ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت اور اس کے جنگی جرائم کی حمایت پر جرمن چانسلر کے اصرارنے جو اس جارحیت اور جرائم میں مشارکت اور معاونت ہے، اس حوالے سے جرمن حکومت کو جواب دہ بنادیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button