متحدہ عرب امارات کیلئے امریکہ کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کا تحفہ
شیعہ نیوز:امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو درپیش خطرات کے بہانے پانچویں نسل کے جنگی طیارے علاقے میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق، یہ فیصلہ امریکی وزیر جنگ لوئیڈ آسٹن اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد آل نہیان کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران کیا گیا۔
پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لوئیڈ آسٹن اور بن زائد کے درمیان ہونے والی گفتگو میں متحدہ عرب امارات کی حمایت کی مختلف راہوں کا جائزہ لیا گیا جن میں انٹیلی جینس ، ایئر ڈیفنس تعاون کے علاوہ امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس کول کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
جان کربی کے مطابق، امریکی وزیر جنگ نے بن زائد کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون متحدہ عرب امارات کی مدد اور خطرات کے مقابلے کے لئے علاقے میں پانچویں نسل کے جنگی طیارے بھیج رہا ہے۔
واضح رہے کہ یمنی فوج نے سعودی اماراتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے ، گزشتہ ہفتے کے دوران کئی بار دبئی ، ابوظہبی اورسعودی عرب میں اہم اور اسٹریٹیجک اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔