پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت اور ذمہ دار ریاستی ادارے گمشدہ افراد کی بازیابی میں غیر سنجیدہ ہیں۔ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز

شیعہ نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیاروں کی تاحال عدم بازیابی پر شدید اضطراب کا اظہار کیا۔کانفرنس سے خطاب میں مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن،علمدار حیدر،علی حسین نوید نے کا کہنا تھا کہ حکومت اور ذمہ دار ریاستی ادارے گمشدہ افراد کی بازیابی میں غیر سنجیدہ ہیں۔گزشتہ کئی سالوں سے ہمیں محض رسمی وعدوں اور طفل تسلیوں سے بہلایا جا رہاہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متعدد بار بھرپور یقین دہانیوں کے باوجود ہمارے نوجوان گھروں تک نہیں پہنچے۔کورونا وباء کے پھیلاو کے بعد ہماری تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔گمشدہ افراد کی بازیابی میں لیت ولعل نے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے۔اگر ہمارے نوجوان رواں ماہ کے اختتام تک بازیاب نہ ہوئے تو جبری گمشدگان کے اہل خانہ 2اپریل سے پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاستی اداروں سمیت ہر مقتدر شخصیت تک اپنی آواز پہنچائی ہے لیکن ہمارے ساتھ اس طرح روایتی ٹال مٹول کا انداز اپنایا جا رہا ہے جیسے ہماری حیثیت کسی ریاست میں پناہ گزیں کی ہو۔مسلک یا مذہب کی بنیاد پر سنگین نوعیت کی انتقامی کارروائیاں ظالمانہ اقدام اور آئین و قانون کی بدترین پامالی ہے۔ جن افراد کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے اگر وہ کسی جرم میں ملوث ہیں تو آئین اور قانون کے مطابق انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔لیکن ایسا نہیں کیا جارہا۔متعلقہ اداروں کی طرف سے مسلسل یقین دہانیوں کے باوجود گمشدہ افراد کو منظر عام پر لانے کی بجائے مذید افراد کی خفیہ پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔آئے روز بے گناہ افراد با اختیار اداروں کے ظلم و ستم کا شکار بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد اگر مجرم ہیں تو انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔کسی کو ماورائے عدالت سزا دینے کا اختیار حاصل نہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے 2اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button