پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز:وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک جیسے برکتوں بھرے مہینے میں شدید مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ناجائز منافع خوری کی وجہ سے اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جو سستی اشیاء پر مشتمل بازار بنائے گئے ہیں ان میں بھی چیزیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں، اس کمر توڑ مہنگائی میں متاثرہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، صاحب ثروت افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماہ مبارک میں غریب عوام کی مشکلات کے پیش نظر ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ جس حکومتی مشینری کا سیاسی مقاصد کے لیے بے جا استعمال ہو رہا ہے، اسے گراں فروشوں کے خلاف استعمال کرتے ہوئے حکومتی عملداری کو یقینی بنایا جاتا تو کتنا ہی اچھا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارباب اختیار کو چاہیے کہ مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر عوام کو ریلیف فراہم کریں، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داران کو بھاری جرمانے کیئے جائیں، اگر یہی صورتحال رہی تو عوام فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مفت آٹے کی فراہمی میں خوار کیا جا رہا ہے آئے روز بزرگ خواتین و مرد اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، جسے منظم اور مربوط انداز سے بھی چلایا جا سکتا تھا، اگر حکومت اس مہم میں مزید دلچسپی اور توجہ کا مظاہرہ کرتی تو عوام تک آٹے کی فراہمی کو عزتمندانہ طریقے سے ممکن بنایا جا سکتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button