پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر نے میں ناکام ہو گئی،علامہ نثار قلندری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جعفر یہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ نثار قلندری نے کہا ہے کہ آج ہر جگہ امام حسین ؑکی عزاداری جاری ہے محرم کے آغاز سے پہلے بہت ساری میٹنگز منعقد ہوئیں بہت وعدے کئے گئے مگر اُن وعدوں پر ابھی تک عمل نہیں ہو ا۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں ہم نے تمام عوامی مسائل کی نشاندہی کی لیکن اُس پر کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا اور کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے اور بھی زیادہ مسائل پیدا کردئیے ۔ عوام کو ریلیف فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے میں وہ ناکام نظر آتی ہے۔ اندرون سندھ بھی پولیس کی جانب سے سبیلوں پر غیر قانونی ہتکھنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور سبیلوں کو بند کروایا جارہا ہے جو حکومت کے لئے کسی بھی صورت مناسب نہیں اس کے علاوہ سندھ بھر میں علماء کرام و زاکرین پر مجلس پڑھنے پر پاپندی کا نو ٹیفکیشن کا مسئلہ بھی بہت پُرانا ہے کل حکومت کی جانب سے نکلنے والے لیٹر میں علماء پرپاپندی کا نو ٹیفکیشن نکلناحکومت کا اچھا اقدام نہیں تھا ۔ ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد عزاداروں کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ عزاداری بھرپور طریقے سے منائی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button