اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان ایران کے ساتھ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔بلاول بھٹو

شیعہ نیوز: ایران کے دورے پر آئے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تہران میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے اور پاکستان کی حکومت، ایران کے ساتھ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔
انہوں نے افغانستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی طالبان کی عبوری انتظامیہ کے وزیر خارجہ سے انہوں نے اس ملک میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے بھی کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے اور اس کا خیال ہے کہ سفارتکاری سے حتمی سمجھوتہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لئے ایران نے اہم اقدامات کئے یہاں تک کہ ایران اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان مذاکرات اور ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا اور ایران نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ وہ ایک اچھے اور پائیدار و مستحکم سمجھوتے کے حصول کے لئے مذاکرات کا قائل ہے۔
انہوں نے علاقے کے مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ تہران، افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل پر زور دیتا رہا ہے تاکہ اس ملک کے مسائل حل ہو سکیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران پورے فلسطین میں ایک ایسی متحدہ حکومت کی تشکیل کا خواہاں ہے کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس بنے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button