اہم پاکستانی خبریں
حکومت آج سے ہی سپریم کورٹ کے بانی کو ویڈیو لنک پیشی کے حکم سے گھبرائی ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر
شیعہ نیوز:چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیولنک پر پیش کیا جائے۔ حکومت آج سے ہی ویڈیو لنک پیشی سے گھبرائی ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صرف لفظ شکریہ کہیں گے تواس کے ویوز بلین میں ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈر کیلئے نام شام تک فائنل ہوجائے گا، کل ہم نام دے دینگے۔ زین قریشی یا کوئی اور ہو، فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے گی۔