اہم پاکستانی خبریں

بلوچستان کی حکومت بحیثیت مجموعی فارم 47 کی پیداوار ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

شیعہ نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے۔ پنجاب کے عوام بلوچوں کے ساتھ ہیں۔ حقوق کے حصول کے لیے مظلوموں، محکوموں کو اتحاد کرکے غاصب حکمران اشرافیہ کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی۔ تعصبات پیدا کرکے پاکستانیوں میں تقسیم پیدا کرنے والا طبقہ حقیقت میں ملک اور عوام دشمن ہے۔ بلوچستان کے سردار، وڈیرے بھی صوبے کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ آئین کا آرٹیکل 158 وسائل پر مقامی افراد کو پہلا حق دیتا ہے۔ بلوچستان میں سب سے پہلے گیس دریافت ہوئی تاحال اکثریت بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ ریکوڈک منصوبہ میں بہتری لائی جائے۔ سی پیک پر چین سے معاملات حل کیے جائیں۔ بلوچستان کے عوام کو منصوبہ سے پورا حق دیا جائے۔ امن کے بغیر بلوچستان میں ترقی ممکن نہیں۔ قیام امن کی ذمہ داری بااختیار افراد کی ہے۔ طاقتور طبقات آئین اور قانون کو پامال کریں اور عوام کو کہا جائے نظام کی تابعداری کریں، ایسے نہیں چل سکتا۔ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کو دوستوں کو دشمن بنانے کی ضروت نہیں۔ پاکستان یا افغانستان میں دہشت گردی ہوتی ہے تو امریکہ خوش ہوتا ہے۔ اسلام آباد، کابل اور تہران اخوت اور فراغ دلی سے معاملات حل کریں۔ غلط فہمیاں ہیں تو مل بیٹھ کر دور کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button