
پاکستانی شیعہ خبریں
حکومت ارشد شریف کے قتل کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائے، شیخ احمد نوری
شیعہ نیوز: ممبر گلگت بلتستان کونسل و سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے معروف و نڈر صحافی ارشد شریف کے بیہمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائے اور ورثاء کو انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم سے بھی مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر انکے ورثاء اور صحافی برادری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔