پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کیلئے تما م توانائیاں صرف کرے:حامد موسوی

شیعہ نیوز: آغا سید حامد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ سکیورٹی اداروں پر بے جا الزامات لگا کر دشمن قوتوں کو خوش نہ کیا جائے ۔ حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کیلئے تما م توانائیاں صرف کرے ۔ متاثرہ خاندانوں اور مظلوموں کی دادرسی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے مرکزی و ذیلی شعبوں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد امریکی جنگ کاحصہ بننے کے سبب وطن عزیز دنیا بھر کی پراکسی جنگوں کا اکھاڑہ بن گیا ۔ امریکہ تو سوویت یونین کو پارہ پارہ کرکے چلتا بنا لیکن پاکستان کو نفرت و دہشت کی جنگ میں تنہا چھوڑ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان افغان جنگ کا حصہ بننے اورا مریکہ بہادر کی روایتی بے وفائی کا خمیازہ بھگت رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button