حکومت ملک کو مصائب سے نکالے،نئےپیدا نہ کرے،حسین مقدسی
شیعہ نیوز:تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ حکومت دہشتگردی ، اقتصادی بحران، مہنگائی اور بیروزگاری سمیت گوں نا گوں مسائل میں گھرے ہوئے ملک کو مصائب و آلام کے گرداب سے نکالنے کی بجائے نئے مسائل پیدا کرنے کی کوششیں بند کرے، کوہلوبلوچستان میں دہشت گردی شیطانی قوتوں کی کارستانی ہے۔ملک میں جاری دہشت گردی کو بھارت اور اس کے سرپرست ملک سپانسر کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم شہادت خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراؓکے موقع پر امام بارگاہ اہلبیت واہ کینٹ میں مجلس فاطمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ سیدحسین مقدسی نے باورکرایاکہ خواتین مغرب کے دھوکے میں آنے کی بجائے اسلام کی مثالی خاتون حضرت فاطمہ زہراکی سیرت پر عمل کریں، انہوں نے کہاکہ ملک میں بسنے والے تمام مکاتبِ فکر کے حقوق کی یکساں طور پر ادائیگی یقینی بنائی جائے۔