اہم پاکستانی خبریں

چوتھے درجے کے امریکی سرکاری ملازم کے کہنے پر حکومت ختم کر دی گئی، بابر اعوان

شیعہ نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت ایک سابق فوجی جرنیل اور ایک امریکی سفیر کو طلب کرے۔ سائفر کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس سرے سے کوئی ہے ہی نہیں، کیس صرف یہ ہے کہ امریکا کا ایک تیسرے چوتھے درجے کا افسر ہمیں کہتا ہے کہ یہاں حکومت تبدیل کرو اور حکومت تبدیل ہوجاتی ہے، وہ کہتا ہے عمران خان وزیراعظم نہ رہے اور عمران خان وزیراعظم نہیں رہتے۔

بابر اعوان نے کہا کہ کسی کا مداخلت کرنا جرم نہیں لیکن مداخلت کے بارے میں بتانا جرم بن گیا، یہ محض پی ٹی آئی اور عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے حربے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور بین الاقوامی مبصرین کو ٹرائل دیکھنے کی اجازت ہونی چاہیے، عمران خان نے عدالت میں کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے نمائندے کو عدالت میں بلایا جائے اور انہوں نے ایک سابق جرنیل کا بھی نام لیا۔ بابر اعوان نے مذکورہ سابق فوجی افسر کا نام نہیں لیا، تاہم آج سائفر کیس کی سماعت میں شریک میڈیا نمائندگان نے بتایا کہ عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کا نام لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button