اہم پاکستانی خبریں

نمبر پورے نہ ہونے پر عدلیہ سے متعلق ترامیم پیش کرنے کا حکومتی ارادہ موخر

 شیعہ نیوز: سینیٹ کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت جاری ہے، حکومت نے نمبر پورے نہ ہونے پر عدلیہ سے متعلق ترامیم پیش کرنے کا ارادہ موخر کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت شروع ہوا۔ حکومتی اور اپوزیشن رکن بینچوں پر پہنچ گئے۔ سینیٹ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم آج کے ایجنڈا میں شامل نہیں۔ سینیٹ میں آج کے وقفہ سوالات کو موخر کردیا گیا۔ قائد ایوان نے وقفہ سوالات منظور کرنے کی تحریک پیش کی۔ حکومت نے بل کی منظوری کے لیے نمبرز پورے نہ ہونے پر عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کرنے کا ارادہ موخر کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button