
جنگ غزہ کے غبار میں غرب اردن پر تدریجی قبضہ
شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت جنگ غزہ کے غبار میں غرب اردن پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی پارلیمنٹ غرب اردن پر قبضہ کی علامتی لیکن اہم تجویزپاس کرچکی ہے۔
مختلف دائیں بازو کے انتہا پسند دھڑوں کے غاصب صیہونی لیڈران نے صیہونی پارلیمنٹ میں یہ غیر قانونی تجویز پیش کی جو مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 71 ووٹوں سے پاس ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم ظلم و استبداد قبول نہیں کرتی، ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ
گزشتہ جمعے کو اسرائیلی کابینہ کے وزیر جنگ اور وزیر قانون نے بھی ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یہ ” یہودا و سامرہ” یعنی غرب اردن کے الحاق کے مناسب وقت ہے۔
اسرائیلی کابینہ کے ان دونوں وزیروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ” یہودا و سامرہ” یعنی غرب اردن پر قبضہ کے لئے برسوں کوششیں کی ہیں اور اب بقول ان کے اب اس پر قبضے اور اس کے الحاق کا تاریخی وقت آگیا ہے۔