
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
نواسہ رسولؐ نے اسلام کی سر بلندی کی خاطر قربانیاں دیں، علامہ حسن ظفر
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی کا عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پیغمبر اکرم ؐ اور آپ کی آل کی شان یہ ہے کہ نماز میں آپ پر درود بھیجا جاتا ہے ان کی محبت کے بغیر عبادت کا مل نہیں ہوتی اللہ کی بارگاہ میں آل رسولؐ کی عظمت کا سبب ان کی قر با نیاں ہیں جو انہوں نے اسلام کی بقا اور سر بلندی کی خاطر دی ہیں،انہوں نے کہا کہ کر بلا کے میدان میں نواسہ رسولؐ اور ان کے مختصر لشکر نے صبر ،ایثار اور شجاعت کی وہ داستان رقم کردی کہ اب قیامت تک امام عالی مقام کاتذکرہ عالم انسانیت کی عظیم ترین میراث قرار پا گیا۔