مشرق وسطی

الحشد الشعبی کے سربراہ نے روسی حکام سے اہم امور پر مذاکرات

شیعہ نیوز:روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ فالح الفیاض نے ماسکو میں روسی حکام کے ساتھ خطے کے اہم واقعات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ انھوں نے روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولائي پیتروشیف سے خطے کی سلامتی اور اسی طرح عراق اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مستبقل کے بارے میں بات کی۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ پیتروشیف اور الفیاض نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تناظر میں روس اور عراق کے تعلقات میں فروغ کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

اس بیان کے مطابق اس سے پہلے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف اور عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے عراق کے حالات اور دہشت گردی سے مقابلے کے بارے میں گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button