دنیا

جارحیت کے آغاز سے غزہ پر صیہونی حکومت کی فوج کے سب سے شدید توپ خانے کے حملے

شیعہ نیوز:صیہونی حکومت جو گزشتہ 20 دنوں سے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہی ہے اور ماہرین کے مطابق ہیروشیما کو تباہ کرنے والے امریکی ایٹم بم کے برابر غزہ کے عوام پر بم گرا رہی ہے۔

آج (جمعرات) اور فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے توپ خانے کے حملوں کا مرکز غزہ کے االبریج و النصیرات علاقوں میں ہے۔

اس کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کے طیاروں نے الشاطی کیمپ کے ارد گرد وسیع پیمانے پر بمباری کرکے آگ کا ایک بیلٹ بنا دیا ہے۔

خان یونس کیمپ بھی صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں کے فضائی حملوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ صیہونی فوج کے آج کے حملوں میں مزید ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خان یونس میں ایک گھر کے ملبے سے 23 شہداء کی لاشیں نکالی گئیں اور تلاش کا عمل تاحال جاری ہے۔

اپنے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے گزشتہ شب اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ کے شہداء کی تعداد 7 ہزار 165 ہو گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے شہداء میں سے تقریباً 3000 بچے اور 1300 سے زائد خواتین ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button