فلسطینیوں کےخلاف 76 برس سے تاریخی نا انصافی بدستورجاری ہے، چین
شیعہ نیوز: چین نے کہا ہے کہ اگرچہ 1948ء میں وقوع پذیر ہونے والی فلسطینی نکبہ کو 76 سال گزر چکے ہیں مگرفلسطینی عوام کے خلاف تاریخی ناانصافی بدستورجاری ہے اور نا انصافی اور ظلم بڑھتا جا رہا ہے۔
یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
چینی وزارت خارجہ نے نکبہ کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نکبہ کی 76 ویں برسی کے موقع پر اس المناک واقعہ نے جس نے لاکھوں فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے نکال دیا چین نے فلسطینی عوام کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ: اسرائیلی بمباری میں صحافی حائل النجار خاندان سمیت شہید
نکبہ اصطلاح میں فلسطینی اس دن کو دیتے ہیں جس دن 15 مئی 1948 کو ان کی بیشترن سرزمین پر اسرائیل کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔ وہ اس کی یاد میں فلسطین اور دنیا بھر میں ریلیاں نکالتے، تقریبات اور نمائشوں کے ذریعے مناتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ نے کہا کہ 76 سال پہلے 1948 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران نصف سے زیادہ فلسطینی آبادی بھاگ گئی یا اپنے گھروں سے بے دخل کر دی گئی، اور ان میں سے بہت سے اور ان کی اولادیں غزہ کی پٹی میں پناہ گزین بن گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 76 سال گزرنے کے بعد فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی مزید بدتر ہو گئی ہے اور اس کی اصلاح ممکن نہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کے حل ، نکبہ کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے حصول کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔