دنیا

رفح میں امداد کی شدید کمی کے باعث انسانی صورت حال بحرانی ہوچکی ہے، ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز

شیعہ نیوز: فلسطینی ذرائع کے مطابق تنظیم ڈاکٹرز وداوٹ بارڈر نے غزہ پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں رفح کی دردناک انسانی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ریڈیو نے غزہ میں یورپی ہسپتال کے قریب اقوام متحدہ کے ایک ملازم کی ہلاکت سے آگاہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ گولی کہاں سے چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : آزادکشمیر، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ہمارے دو اہلکاروں کو 49 دن کے بعد رہا کر دیا۔ ان افراد کو خان ​​یونس کے الامل ہسپتال پر حملہ آوروں کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ہمارے چار اہلکار ابھی تک زیر حراست ہیں اور ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے کہ وہ کس حالت میں ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرزنے نے خبردار کیا ہے کہ رفح میں صورت حال مشکل ہے جب کہ امداد خطرناک حد تک کم ہے۔

تنظیم کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایندھن کی کمی سے جنریٹروں کے کام اور پینے کے پانی کی تقسیم کا عمل متاثر ہوا ہے۔ جب کہ ادویات سمیت طبی وسائل ختم ہو رہے ہیں۔

ایسی صورت حال میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے غزہ کے شمال میں واقع علاقے تل الزعتر پر بمباری کی ہے۔ اور شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر غصب رجیم کے فضائی حملے کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button