دنیا

بحیرہ احمر سے امریکی بحری بیڑے کا ذلت آمیز انخلاء

شیعہ نیوز: یمنی فوج کی طرف سے مسلسل خطرات کے پیش نظر امریکی بحری بیڑے آئزن ہاور نے بحیرہ احمر کا علاقہ ترک کردیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے مسلسل دھمکیوں اور خطرات کے پیش نظر بحیرہ احمر میں تعیینات امریکی بحری بیڑے آئزن ہاور نے خفت اور ذلت کے ساتھ علاقہ چھوڑدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو اسرائیل کو نابود کرکے چھوڑیں گے، جنرل اسحاق بریک

فاکس نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز کی بحیرہ احمر سے روانگی کے بعد متبادل کشتی کا انتظام کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے گذشتہ تین ہفتوں سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں تعیینات امریکی اور برطانوی افواج میں مسلسل حملے کئے ہیں۔

دوسری طرف امریکی بحری ادارے نے کہا ہے کہ ابھی تک امریکی بحری بیڑے کے متبادل جہاز کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یمنی فوج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے حملے ختم نہیں ہوں گے، صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button