اسلامی تحریکیں

اسلام آباد میں مجلس قائدین ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اہم سربراہی اجلاس کا انعقاد

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے زیراہتمام سربراہی اجلاس مجلس قائدین ملی یکجہتی کونسل پاکستان مورخہ 09 دسمبر 2023ء کو مارگلہ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت سینیئر نائب صدر ملی یکہتی کونسل پاکستان و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔ اجلاس کی صدارت صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ آنے والے مہمانوں کو اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں مختلف سیاسی، ملی و مذہبی امور زیر بحث رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button