پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امپورٹڈ حکومت ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک میں انارکی پھیلا رہی ہے ،سیدہ زہرا نقوی

شیعہ نیوز: تحریک انصاف کےسر براہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اکھٹے ہونے والے کارکنان پر تشدد اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ تیرہ جماعتی حکومت نے اس ملک و عوام کی تباہی و بربادی میں کوئ کسر نہیں چھوڑی آج اگر عوام اپنے حقوق ، اپنی نسلوں کے تحفظ اور ملک کی سلامتی کےلیے عمران خان کا ساتھ دینا چاہ رہے ہیں تو امپورٹڈ حکومت پر اپنی شکست کا ایک خوف طاری ہو چکا ہے ظلم و تشدد کا یہ سارا ماحول عمران خان کو راستے سے ہٹانے اور الیکشن ملتوی کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا ہماری دھرتی ہمیں جان سے ذیادہ عزیز ہے ملک اور عوام کی حفاظت کرنے والوں کو آج عوام پر ظلم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ان حالات میں خاموش تماشائ بنے رہنا ایک محب وطن پاکستانی کو زیب نہیں دیتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باشعور عوام کی مزاحمت اور تحرک امپورٹڈ حکومت کو اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button