مشرق وسطی
تجارتی کشتی کو نجات دینے کا واقعہ بے بنیاد اور امریکی ساختہ ہے، انصاراللہ
شیعہ نیوز:یمنی تنظیم انصاراللہ کے اعلی رکن محمد البخیتی نے خلیج عدن میں تجارتی کشتی کو نجات دینے کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ بے بنیاد ہے جس کو امریکہ نے خود بنایا ہے۔
انصاراللہ کے رکن نے مزید کہا کہ کشتی کو نجات دینے کے حوالے سے جس مقام کا ذکر کیا گیا ہے وہ کشتیاں قبضے میں لینے کے لئے بالکل مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کشتیوں کو ہدف بنائیں گے۔ دوسرے ممالک کی کشتیوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ ہماری افواج کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کریں۔
اس سے پہلے امریکی چینل فوکس نیوز نے خبر دی تھی کہ یمن نے امریکی کشتی پر خلیج عدن میں دو میزائل فائر کئے ہیں۔