پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کا واقعہ استحکام پاکستان کیخلاف گہری سازش ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
شیعہ نیوز: وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا واقعہ استحکام پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے، ملک دشمن عناصر کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ استحکام پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جب تک انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں امن ممکن نہیں۔