پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات معنی خیز ہیں، علامہ شبیر میثمی
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کرم ایجنسی پاراچنار میں مسلسل بسوں پر فائرنگ کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے، ہم اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں، ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات معنی خیز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو دہشت گردانہ کاروئیوں کے تدارک اور عوام کے تحفظ کے لیے عملی اور قابل عمل اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھاتے ہوئے دہشت گردی کا جڑوں سے خاتمہ یقینی بنایا جائے، اس قسم کے واقعات پر حکومت اور ریاستی ادارے فوری نوٹس لیں اور امن و امان قائم کروائیں۔