پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارتی حکومت کشمیر میں مسلم آبادی کا توازن بگاڑنا چاہتی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مجبور کشمیریوں کا ہندوؤں کو زمینیں بیچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت فلسطین کی طرح کشمیر میں غیر مسلم آباد کاروں کے ذریعہ آبادی کا توازن بگاڑنا چاہتی ہے۔ غیر آئینی طور پر کشمیر کی خود مختاری ختم کرنے کے ریاستی مظالم اور اگست 2019 سے جبری لاک ڈاون کے باعث محصور اور بے بس کشمیریوں کا ہندؤں کو اپنی املاک بیچنا نہایت تشویشناک ہے۔

لاہور میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو کام یہودی آبادکاروں کے ذریعہ کیا گیا، متعصب ہندو ذہنیت وہی کشمیر میں دہرانا چاہتی ہے تاکہ کشمیروں کو اپنے ہی وطن سے بے دخل کر دیا جائے۔

علامہ قاضی نیاز کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیل تعلقات کا پہلا ہدف ریاست کشمیر کے مظلوم مسلمان ہیں، عالم اسلام، او آئی سی کشمیر بارے میں ایران کی طرح مظلوم کشمیریوں اور پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کریں۔

علامہ قاضی نیاز نے کہا کہ دینی و فقہی لحاظ سے مسلمان آبادیوں میں غیر مسلموں کا نفوذ اور ان کی منظم آباد کاری جائز نہیں جس کا پورے عالم اسلام کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام اپنے دین اور نظریہ آزادی کیساتھ اپنی املاک کی بھی حفاظت کریں۔ کشمیر میں ہندووں کی آباد کاری کے مذموم بھارتی عزائم کو ناکام بنانا ہر کشمیری کا دینی فریضہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button