پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حقوق انسانی کے لیئے کام کرنے والی تنظیموں کی بے حسی نے بھی نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔ علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز:معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق انسانی کے لیئے کام کرنے والی تنظیموں کی بے حسی نے بھی نئی تاریخ رقم کردی ہے اگر پاکستان یا کسی مسلم ملک میں کوئی معمولی واقعہ بھی ہو جائے تو یہ تنظی میں آسمان سر پہ اٹھا لیتی ہیں عورتوں اور بچوں کے حقوق کے نام پر ہماری معاشرتی اور مذہبی اقدار کو پامال کرتی ہیں لیکن حقوق انسانی کے ان ٹھیکیداروں کو فلسطینی بچوں کے ہواوُں میں اڑتے ٹکڑے نظر نہیں آتے اور نہ ہی وہ فلسطینی مائیں نظر آتی ہیں جن کو سر عام ذلیل و رسوا کیا جا رہا ہے علامہ حسن ظفر نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر حقوق انسانی کا ڈھول پیٹنے والی مغرب کی پروردہ تنظیموں کی خاموشی نے انھیں بے نقاب کر دیا ہے انھیں ڈر ہے کہ اگر ان لوگوں نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں آواز اٹھائی تو ان کی فنڈنگ بند ہو جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button