اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فرقہ وارانہ ویب سیریز “ فرقہ عشق “ کے پیچھے بدنام زمانہ را کا ہاتھ ہونے کا امکان

شیعہ نیوز: پاکستان میں اردو فلیکس نامی پلیٹ فارم سے بننے والی فرقہ وارانہ ویب سیریز “ فرقہ عشق “ کے پیچھے ھندوستانی را کی فنڈنگ کہ امکانات سامنے آنے لگے ۔

ذرائع سے معلوم چلا ہے کہ اردو فلیکس کی جانب سے اسلامی تعلیمات و مقدسات کی بے حرمتی کرکے ایسی “ ویب سیریز “ فلم بنائی گئی ہے جس سے پاکستان میں مذھبی ھم آھنگی کو نہ صرف سبو تاژ کیا جاسکے بلکہ وطن عزیز کو جو اقتصادی و امنیتی مشکلات کا شکار ہے اسکو مزید عدم استحکام سے دوچار کیا جاسکے ۔

اردو فلیلکس کہ ملکان کو پیسے دبئی میں ھندوستانی سفارتی اھلکاروں سے ملنے کی اطلاعات سامنے آنے کہ بعد ملت جعفریہ اور اھلسنت بھائیوں کے شکوک درست ثابت ہوئے ہیں کہ اس ویب اپلیکشن کہ پیچھے ھندوستانی “ را “ کا ھاتھ ہے جو ماضی میں بھارت میں بھی مسلمانوں کو باہمی دست و گریبان کرنے کیلئے اسطرح کے فرقہ وارانہ موضوعات پہ نام نہاد بے غیرت مسلمان ڈرامہ نویسوں اور پروڈیوسرز کے ذریعہ یہ ڈرامہ و ویب سیریز بنواتی رہی ہے لیکن مسلمان قائدین کے باھمی اتحاد نے ان سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

ملت جعفریہ پاکستان نے اس شیطانی دشمن اسلام اور دشمن عزاداری ویب سیریز کے خلاف بھرپور احتجاج و ایف آئی آر کٹوانے کا فیصلہ کرلیا ھے ۔ جلد ہی اس شیطانی فلم کے مرکزی کرداروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عمل شروع ھوجائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button