دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی اندرونی کہانی

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور غاصب صہیونی حکومت کے وزیراعظم کےدرمیان ہونے والی ملاقات انتہائی کشیدہ رہی اور واشنگٹن کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہونے کو ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے، کہ جو معمول کے مطابق ملاقات کے بعد ہمیشہ ایک بیان جاری کرتا ہے ، اس بار کوئی بیان جاری نہيں کیا اور یہ اقدام ، تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات گہرے ہونے کو مزید تقویت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتہ افراد کے سب سے زیادہ کیسز کے پی سے رپورٹ ہوئے، کمیشن کی رپورٹ جمع

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے منگل کی شب خبر دی کہ جو بائیڈن حکومت کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی کے باشندوں کی ان کے گھروں کی جانب واپسی کی امریکی درخواست کے سبب، امریکی فریق اور صیہونی حکومت کے درمیان شدید تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

صہیونی نشریاتی ادارے کان نے اس بارے میں مزید کہا کہ امریکی حکومت کے ساتھ اختلاف بہت واضح ہے کیونکہ اسرائیل، سیکیورٹی یانفسیاتی وجوہات سے قطع نظر شمالی غزہ کے باشندوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینے کے خلاف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button