مشرق وسطی

عالمی برادری فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی، غریب آبادی

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے ذمہ دار کاظم غریب آبادی نے فلسطین اور دنیا کے دیگر خطوں کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی دہشت گرد حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ دنیا ان جرائم پر سامنے خاموش نہیں رہ سکتی۔

غریب آبادی نے پیر کی شب ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور مغربی کنارے تک اس حکومت کی جارحیت کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے وحشیانہ جرائم انسانی حقوق کی ر دانستہ اور منصوبہ بند خلاف ورزی، جنگی جرم، انسانیت کے خلاف جرم، نسلی تصفیہ اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی عملی شکل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے رہنما علی کرکی پر اسرائیلی فوج کا قاتلانہ حملہ ناکام

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو کھلی چھوٹ ایک خطرہ ہے جو مقبوضہ علاقوں میں ایک بڑی انسانی تباہی کی باعث بن سکتی ہے۔”

غریب آبادی نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی ہر سیکنڈ کی خاموشی بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو جاری رکھنے کا باعث ہے۔ دنیا ان جرائم پر خاموش نہيں رہ سکتی، ٹھوس اور فوری قدم کی صرف توقع ہی نہيں ہے بلکہ یہ ایک انسانی و اخلاقی فریضہ بھی ہے۔

انہوں نے لبنان میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے مواصلاتی ٹیکنالوجی کو جنگی آلات کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گيا کہ یہ حکومت انسانی جانوں اور عالمی قوانین پر ذرہ برابر توجہ نہيں دیتی ۔”

غریب آبادی نے اپنی تقریر کے ایک دوسرے حصے میں عالمی سطح پر اپنی مرضی چلانے کی روایت سے مقابلے کے لئے ناوابستہ تحریک کے اراکین کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مختلف ملکوں پر یک طرفہ ، غیر انسانی و غیر قانونی پالیسیاں مسلط کئے جانے کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ عالمی معاشی تعاون کی بنیادیں کمزور ہوئی ہيں بلکہ اس سے ترقی تک رسائی کے اقوام عالم کے حقوق کی تضییع بھی ہوئی ہے اس لئے ناوابستہ تحریک کو اپنے اراکین پر یک طرفہ و جبری کارروائیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button