مشرق وسطی

عالمی برادری، شہر رفح پر صیہونی حکومت کی یلغار روکنے میں ناکام رہی ہے، مصر

شیعہ نیوز: مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری ، شہر رفح پر صیہونی حکومت کی یلغار روکنے میں ناکام رہی ہے۔

مصری وزیرخارجہ نے لبنان کے امور میں فرانس کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ عالمی برادری ، شہر رفح پر صیہونی حکومت کی یلغار روکنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی اسلامی مزاحمت کا بندرگاہ ایلات پر ڈرون حملہ

مصر کے وزيرخارجہ سامح الشکری نے قاہرہ میں لبنان کے امور میں فرانس کے خصوصی نمائندے جان ایو لودریان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیرخارجہ نے اس خطرے کی بابت خبردار کیا جسے انھوں نے غزہ میں دھماکہ خیز صورت حال سے تعبیر کیا۔

سامح الشکری نے عالمی طاقتوں اور فعال پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ مضبوط و موثر موقف اختیار کریں اور اپنے اقدامات ، بیانات دینے اور مطالبات کرنے تک محدود نہ رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button