مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عالمی برادری کو امریکہ کی غیر منصفانہ خواہش کا مقابلہ کرنا چاہیے، حماس

شیعہ نیوز: فلسطین کی تحریک حماس نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی قوم کے حق خودارادیت کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالمی برادری سے ان فیصلوں کے نفاذ کے سلسلے میں عملی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دنیا کے 172 ممالک کی اکثریت کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں جو فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی تصدیق کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فوری طور پر قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے! 200 اسرائیلی اسکولوں کے طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

حماس نے زور دیا ہے کہ ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کی غیر منصفانہ خواہش کی مخالفت کریں، ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کریں اور جارحیت کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

یہ بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے بھاری اکثریت سے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کرنے والی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button