
عالمی برادری غزہ میں جنگ فوری بند کروائے، اسلامی تعاون تنظیم
شیعہ نیوز: اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے۔
اپنے اعلامیہ میں او آئی سی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرے، غزہ میں امدادی سامان کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، غزہ میں اسرائیلی محاصرہ فوری طور پر ختم کروایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ الازہر کی اہل غزہ کو بچانے کے لیے فوری کارروائی کی اپیل
’اسلامی تعاون تنظیم‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، یہ جنگی جرم ہے، عالمی عدالت اسرائیل کے جنگی جرائم کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائے، اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
او آئی سی اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل صرف دو ریاستی حل میں مضمر ہے، اسلامی ممالک اسرائیلی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں۔