
عالمی برادری فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، ہسپانوی وزیر خارجہ
شیعہ نیوز: ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الواریس نے کہا کہ ہمارا مقصد غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے کوششوں کو متحرک کرنا ہے، ایک ایسی جنگ جس نے غزہ کی پٹی کو قبرستان میں تبدیل کردیا ہے۔ ہم دو ریاستی حل کی جانب تحریک کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے خلاف موجودہ جنگ کا اس پٹی کو ایک بڑے قبرستان میں تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں ہے۔
جوز مینوئیل نے زور دیا کہ یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات انسانی حقوق کے احترام پر مبنی ہونے چاہئیں، ہمیں غزہ کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج جو کچھ کر رہی ہے اسے روکنے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔
ہسپانوی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ مزید ممالک کو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے، ہمیں دو ریاستی حل اور ایک مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنی چاہیے۔ عالمی برادری کے تمام ارکان فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں۔