مشرق وسطی

غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدام کرے، اسماعیل بقائی

شیعہ نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کو حاصل مکمل امریکی حمایت کے نتیجے میں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مسلسل بے حسی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات اور گھناؤنے جرائم کی مرتکب قابض حکومت کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول رہا ہے، عبدالرحمن الاھنومی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج بروز پیر (16 دسمبر) النصیرات کیمپ سمیت غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بستیوں اور خیموں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی جس میں معصوم بچوں سمیت درجنوں بےگناہ لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کو حاصل مکمل امریکی حمایت کے نتیجے میں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مسلسل بے حسی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات اور گھناؤنے جرائم کی مرتکب قابض حکومت کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button