
جارح سعودی اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل مزید 2 بحری جہازوں کو چھوڑ دیا
شیعہ نیوز: یمن کی پٹرولیم کمپنی کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے پٹرول کے حامل مزید 2 بحری جہازوں کو تقریبا ایک مہینے روکے رکھنے کے بعد باالاخر کل الحدیده میں چھوڑ دیا۔ تاہم اب بھی مزید 2 بحری؛ جہاز کو سعودی اتحاد نے روک رکھا ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز جارح سعودی اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل ایک بحری جہازکو چھوڑ دیا تھا ۔ یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان عصام یحیی المتوکل کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے بحری جہاز «سیبلاندر سافیر» کو تقریبا 3 مہینے روکے رکھنے کے بعد باالاخر اتوار کے روز الحدیده میں چھوڑ دیا۔
جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق، الحدیدہ بندرگاہ میں ایندھن کے حامل 18 بحری جہازوں کو لنگرانداز ہونے اورہفتے میں دو طیاروں کو صنعا ائیرپورٹ سے پرواز کرنے کی اجازت شامل تھی۔ جنگ بندی سمجھوتے میں یمنی عوام کی رفت وآمد میں آسانی کے لئے تعزسمیت دیگرصوبوں میں گذرگاہوں کو کھولنے کے لئے فریقوں کے درمیان میٹنگ کا بھی فیصلہ لیا گیا تھا۔