مشرق وسطی

جارح سعودی اتحاد نے ایندھن کے حامل ایک اور یمنی جہاز کو روک لیا

شیعہ نیوز:یمن کی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے ڈیزل کے حامل ایک یمنی بحری جہاز کو روک لیا ہے اور اسے جیزان کے ساحلی علاقے کی جانب جانے پر مجبور کر دیا۔

یمن کی آئل کمپنی نے زور دے کر کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کا یہ اقدام جہاز کی تلاشی لینے اور اس کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس موجود ہونے کے باوجود انجام پایا ہے۔ یمنی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ روکے گئے جہاز میں انتیس ہزار ٹن ایندھن ہے۔

یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا ہے کہ جارح اتحاد نے 2 ماہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ المتوکل نے کہا کہ ہم سعودی اتحاد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بحری جہازوں کو فورا آزاد کرے کیونکہ یمن کو ایندھن کی سخت ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button