دنیا

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزير کی جانب سے قبلہ اول پر یلغار

شیعہ نیوز: ميڈیا ذرائع نے صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزير کی مسجدالاقصی پر یلغار کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر ایتامار بن گویر نے آج سیکورٹی فورسس کے ہمراہ مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا جبکہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے نمازیوں کو مسجد الاقصی میں جانے سے روک دیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے ادارہ اوقاف اسلامی نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسجد الاقصی میں بن گویر کی یلغار اور جارحیت اسلحے کے بل پر انجام پائی ہے اور یہ غزہ کی جارحیت شروع ہونے کے بعد دوسری بار ہے جب یہ انتہاپسند صیہونی وزیر بیت المقدس پر یلغار کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر پزشکیان کا غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کے خاتمے پر زور

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اس سے قبل بھی کئی بار صیہونیوں سے مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کی اپیل کر چکے ہیں۔

اس انتہاپسند صیہونی وزیر کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی اہانت ایسی حالت میں انجام پائی ہے کہ صیہونی حکومت سات اکتوبر دوہزار تیئس سے غزہ پٹی پر جارحانہ حملے کر رہی ہے اور ان وحشیانہ حملوں میں اڑتیس ہزارسے زیادہ فلسطینی شہید اور اناسی ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہيں۔

اس دوران غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپيں ہوتی رہی ہیں جن میں متعدد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button