مشرق وسطی

ایرانی عوام دشمن کے فریبی نعروں سے دھوکے میں آنے والے نہیں: صدر رئیسی

شیعہ نیوز:صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے مضافاتی شہر رباط کریم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ ایرانی عوام دشمنوں کے نام نہاد آزادی کے نعرے کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور وہ ملک کی خودمختاری، آزادی اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف خطرہ پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
صدر رئیسی نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ جو لوگ اپنے بیانات سے معاشرے میں تفرقہ ایجاد اور بے چینی پیدا کررہے ہیں اور عوام کے اعتقادات کو نشانہ بنا رہے ہیں ان کی شناخت کی جائے۔
صدر ابراہیم ر‏ئیسی نے ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے دشمنوں اور عالمی سامراج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جس جگہ بھی اور بظاہر جتنے بھی اچھے نعرے اور کے ساتھ وہاں جاتے ہو وہاں کے لوگوں کا چین و سکون غارت کر دیتے ہو۔
صدر رئیسی نے کہا کہ دشمن قوتیں ایران کی سماجی خوشحالی، آزادی و پیشرفت کو نہیں دیکھ پا رہی ہیں اور اسی لئے وہ بلوے اور ہنگامے کرا کے ایران کی ترقی کو روکنا چاہتی ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button