ایرانی عوام کو اپنے سسٹم اور اپنے نظام پر اعتماد ہے،علامہ امین شہیدی
شیعہ نیوز:امت وحداہ کتے سربراہ علامہ امین شہیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے گزشتہ چالیس سالوں میں تمام تر کٹھن حالات، بین الاقوامی پابندیوں، آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں استعماری حملوں اورہتھکنڈوں کے باوجود اپنی حکومت اور اپنے رہبر پر اعتماد کا مظاہرہ کرکے انقلاب کو کمزور ہونے سے بچایا۔ اس کے ساتھ انہوں نے فلسطینی اور عراقی مظلوموں کا ساتھ دیا، یمن اور کشمیر کے مظلوموں کی حمایت کی، شام کے عوام کا ساتھ دیا اور داعش دہشت گردوں کو انہی بہادر عوام اور جوانوں نے شکست سے دوچار کیا۔لہٰذا اسلامی انقلاب کی ویلیوز ہیں جن پر ایرانی عوام کو بھرپور اعتماد ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ پارلیمنٹ کے الیکشن میں انہوں نے مغرب پرست عناصر کو اس طرح سے باہر کیا جس طرح سے گھی میں سے مکھی کو نکالا جاتا ہے۔یہ ایرانی عوام کے شعو ر کا امتحان بھی تھا اور اس امتحان میں ایرانی عوام کامیاب بھی ہوئے ۔ لہذا میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایرانی عوام کو اپنے سسٹم اور اپنے نظام پر اعتماد ہے، مغرب کی تمام تر سازشوں کے باوجود انہوں نے کبھی دھوکہ نہیں کھایا اور اب تک اپنے دینی رہبر و راہنما پر مکمل اعتماد کر کے اپنے اعلی اہدا کی سمت ثابت قدمی کے ساتھ گامزن ہیں ، لہٰذا حالیہ انتخابات میں بھی مغرب کی تمام تر کوششوں کے باوجود عوام انقلاب کے شانہ بشانہ رہیں گے اور اپنے اس انقلاب کو منطقی نتیجے تک پہنچانے کے لیے تیار رہیں گے۔