مشرق وسطی

فرانسیسی جریدے کی گستاخی کے خلاف ایرانی عوام سراپا احتجاج

شیعہ نیوز: احتجاجی مظاہروں کے دوران ایرانی عوام فرانسیسی جریدے کے گستاخانہ اقدام اور اس گستاخی کے لئے فرانسیسی حکام کی شرمناک حمایت کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
پورے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد ایران کے انقلابی عوام نے ایک قرار داد بھی پاس کی اس قرار داد میں زور دے کر کہا گیا کہ چارلی ہیبڈو کا گستاخانہ اقدام دین اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے مقابلے میں دشمن کی مایوسی اور عاجزی و ناتوانی نیز بے بسی کا کھلا ثبوت ہے جو مسلمانان عالم اور تمام حریت پسندوں نیز روشن خیال مفکرین و دانشوروں کی نظر میں قابل مذمت ہے۔
بدنام زمانہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو نے حال ہی میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے ایران میں بلوا کرنے والوں کی حمایت کے تناظر میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کا انعقاد کیا تھا اورایران کے اعلیٰ حکام اور ان کے دینی مقدسات کی توہین کے مقصد سے اپنے صفحات پر جگہ دی اور اس طرح سے مرجعیت اور مسلمانوں کے مقدسات اور قومی و دینی اقدار کی کھلی توہین کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button