مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انتخابات میں ایرانی عوام دشمن کو مایوس کریں گے، جنرل سلامی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عوام بڑی تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لے کر دشمن کو مایوس کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی حکومت شہید صدر رئیسی کی حکومت کا تسلسل ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری پناہ گاہوں پر اسرائیلی بمباری میں 508 فلسطینی شہید ہوئے، اونروا

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی شرکت ہمارے لئے حساس معاملہ ہے۔ 28 جون کو عوام بڑی تعداد میں گھر سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ دینے کے لئے جائیں گے۔ عوام کی بصیرت سے دشمن کو مزید مایوسی کا سامنا ہوگا۔

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ ایران نے صہیونی حکومت کی دہشت گردی کے جواب میں "وعدہ صادق آپریشن” کرکے اپنی حاکمیت ثابت کردی۔ رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں شہید صدر رئیسی نے جرائتمندانہ اقدام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button