پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی صدر کا دورہ شیعہ سنی مسلمانوں کیلیے باعث مسرت اور تاریخی ثابت ہو گا، حسن عارف

شیعہ نیوز:امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کہا ہے کہ پڑوسی برادر اسلامی ملک ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا دورہ ملک عزیز پاکستان کے شیعہ سنی مسلمانوں کیلیے باعث مسرت اور تاریخی ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حامی، اسلاموفوبیا کیخلاف برسرپیکار اور عالمی استکبار مخالف آیت اللہ رئیسی پاکستان سمیت اُمت مسلمہ کیلیے ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ حسن عارف نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، امت مسلمہ کے عظیم رہنما آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا خصوصی دورہ پاکستان خطے میں امن، پائیداری اور مسلمانوں کے مابین اخوت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جس طرح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس پر انہیں خراج تحسین بنتا ہے، پوری پاکستان قوم ایرانی صدر کا شاندار استقبال کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button