عراقی فوج نے عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کردار کی قدردانی
شیعہ نیوز: عراقی فورس کے ایک سینئر کمانڈر نے شمالی بغداد کے ایک علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے میں رضاکار فورس کے کردار کی تعریف کی ہے۔
بغداد آپریشن کے سینئر کمانڈر جنرل احمد سلیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے شمالی بغداد کے الطارمیہ علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کی نابودی اور علاقے کو ان کے خونی چنگل سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ الطارمیہ اور شمالی بغداد کے پورے علاقے میں گزشتہ چھ مہینے سے داعش کی ذرہ برابر بھی سرگرمی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور یہ کامیابی اس لئے حاصل ہوئی کہ دہشت گردوں کے پاس کوئی کاروائی کی طاقت کی نہيں بچی جبکہ ملک کی مسلح افواج نے خفیہ اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر داعش کے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ و برباد کر دیا اور درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
عراق کے سینئر کمانڈر نے فضائیہ کے تعاون اور پختہ اطلاعات کے بعد داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی قدردانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 جنوری کو داعش کے چھ دہشت گرد جن میں ایک سرغنہ بھی تھا، رضاکارفورس کی جانب سے محاصرے کے دوران فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔
عراقی کمانڈر احمد سلیم کا کہنا تھا کہ داعش کے دہشت گرد اپنی خفیہ پناہ گاہوں کو مسلسل بدل رہے ہيں، کیونکہ اگر وہ ایک جگہ پر رہتے ہیں تو نشانہ بن جاتے ہیں اور ملک کے سیکورٹی اہلکار ان کی خفیہ پناہ گاہوں کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔