مشرق وسطی

عراقی فوج کی دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ذرائع

شیعہ نیوز: عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی تازہ کارروائی میں صوبہ دیالہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ شام صوبہ دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کے خلاف ملکی فضائیہ کے آپریشن سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی محاذ پر حزب اللہ کو غلبہ حاصل ہے، صیہونی میڈیا کا اعتراف

عراقی فوج نے ملک کی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں کے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس فضائی کارروائی میں فوج کے F16 طیاروں نے عراقی انٹیلی جنس سروس کے درست اعداد و شمار کی بنیاد پر دیالہ صوبے میں داعش کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ عراقی حکومت نے جون 2023 میں داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کو تباہ کرنے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے مقصد سے ’’سوارڈز آف رائٹ‘‘ آپریشن شروع کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button