مشرق وسطی
عراقی وفد کی شام کی عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات
شیعہ نیوز: عراقی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد نے شام کی عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے شام کی عبوری حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ عراقی وفد کی ملاقات سے آگاہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی جنوبی لبنان میں دراندازی، جنگ بندی کمیٹی خاموش تماشائی!
االعوادی نے بتایا کہ عراقی انٹیلی جنس کے سربراہ حمید الشطری کی سربراہی میں ایک وفد نے دمشق میں شام کی عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔
عراقی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں میں سکیورٹی اور استحکام کے تقاضوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔