مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق کی وزارت خارجہ نےایک بار پھر ترکی کے سفیر کو طلب کر لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عراق کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں شمالی عراق پر ایک بار پھر ترکی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انقرہ کے اس اقدام کو عراق کے اقتدار اعلی کی توہین قرار دیا ہے۔ عراق نے ترکی کے سفیر فاتح ییلدیز کو وزارت خارجہ طلب کرکے انھیں ایک احتجاجی یادداشت دی ہے جس میں حکومت ترکی سے کہا گیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات اور عراق کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے سے باز آجائے۔

اس سے قبل منگل کے روز بھی عراق نے ترکی کے سفیر کو شمالی عراق پر کئے جانے والے حملے کے سلسلے میں سخت خبردار اور ترکی کے اقدام کو اچھی ہمسائیگی اور دو طرفہ دوستی کے اصول اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا تھا۔

ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی فوج نے شمالی عراق میں پی کے کے، کے پانچ سو سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ پیر کے روز بھی ترکی کے اٹھارہ جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں مخمور و سنجار کے قریب واقع پناہ گزیں کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button