مشرق وسطی

یحیی سنوار کی شہادت پر عراقی اسلامی مزاحمت کا اظہار تعزیت

شیعہ نیوز: عراق کی اسلامی مزاحمت نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنور کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

شہاب نیوز نے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے حماس کے سربراہ اور سینئر کمانڈر یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سنوار مقاومت کا نمونہ، جب تک غاصب صہیونی ہیں، مبارزہ بھی رہے گا، باقر قالیباف

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بہادر مجاہد یحییٰ سنوار کی شہادت پر تحریک حماس کے بھائیوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو میدان جنگ میں دشمن کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تحریک حماس کے اپنے بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم مسجد اقصیٰ کی آزادی تک فلسطینی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button